. جب قادیانیت کو دفن کر دیا گیا Skip to main content

Featured

Garret Anderson, Longtime Angels outfielder dies at 53

Garret Anderson, Longtime Angels outfielder dies at 53Garret Anderson, the hero of Game 7 of the 2002 World Series and the all-time hits leader among other offensive categories for the Angels' franchise, died on Thursday. He was 53.The Angels did not disclose exact cause of death in announcing... from The News International - Sports https://ift.tt/lq8JePp

جب قادیانیت کو دفن کر دیا گیا

 جب قادیانیت کو دفن کر دیا گیا. 


*یوم الفتح*



انچاس سال قبل انیس سو چوہتر میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور ساز اسمبلی نے قا۔دیانیوں کو اقلیت قرار دیاتھا۔ چنانچہ ہر 7ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت کے طور منایاجاتاہے۔

”تحفظ ختم نبوت“ وہ تحریک تھی جسمیں تمام مسالک نے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر اتحاد کیا اور ملک گیر صداۓ احتجاج بلند کیا اور حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے خاتم النبین ہونے کی گواہی دی اس گواہی کی پاداش میں جیلیں بھی کاٹی گٸیں خون کا نذرانہ بھی دیا گیا لیکن آخر کار قاد۔یانیوں کو آٸین میں اقلیت قرار دینے میں کامیاب ہوۓ۔ 


یہ وہ پہرہ تھا یہ ج۔ہاد تھا جس کی ابتدا خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے علم بلند کرکے کی۔ چنانچہ آج کے دن سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سنت کو زندہ رکھنے کا دن بھی ہے۔ 


چنانچہ اس دن کی اہمیت کو ذہن میں رکھتے ہوٸے آٸیں آج ہم پھر سے آقاۓ دوجہاں ﷺ سرور کونین ﷺ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے خاتم النبین ہونے کا نعرہ بلند کرتے ہیں اور ہم تجدیدِ عہد وفا کرتے ہیں کہ ہم ”تحفظ ختم نبوت“ کیلیے ہرقسم کی قربانی دینے کیلیے تیار ہیں۔

 ہم ہر پل پہرہ دینے کیلیے پرعزم ہیں۔ ہم ہر اس لعین کا رد کرتے ہیں جو آقاکریم ﷺ کے خاتم النبین ہونے میں ایک زرہ برابر بھی شک رکھتاہو۔ ہماری جان مال ہمارا سب کچھ آقاکریم ﷺ کی ناموس پر قربان ہوجاۓ اس سے بڑا ہمارے لیے اعزاز کوٸی نہیں۔


ہم  ان شاء اللہ ہر وقت تحفظ ختم نبوت کیلیے جان مال وقت خرچ کرتے رہیں گے اور  ان شاء اللہ اس مقصد کیلیے ہم اپنے ذاتی، مسلکی اور فروعی اختلافات کو خاطرمیں نہیں لاٸیں گے۔

  ان شاء اللہ ہم اس معاملہ میں سب ایک ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اتحاد نصیب فرماۓ اور اس اتحاد کے راستے کی ہررکاوٹ کو دور فرماۓ، راستے کے ہر ہر کنکر کو ہموار اور بے وقعت فرماۓ۔آمین


وہ ہی حریمِ بزمِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم

وہ ہی نشانِ ختمِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم


خود میرے نبی نے بات یہ بتا دی ، لانبی بعدی

ہر زمانہ سن لے یہ نوائے ہادی ، لانبی بعدی


لمحہ لمحہ اُن کا طاق میں ہوا جگمگانے والا

آخری شریعت کوئی آنے والی اور نہ لانے والا


لہجۂ خدا میں آپ نے صدا دی، لانبی بعدی

تھے اصول جتنے اُن کے ہر سخن میں نظم ہو گئے ہیں


دیں کے سارے رستے آپ تک پہنچ کر ختم ہو گئے ہیں

ذات حرفِ آخر ، بات انفرادی، لانبی بعدی۔۔۔









Comments